کروڑوں مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے بے تاب

مکہ مکرمہ:کروڑوں مسلمان عمرہ ادائیگی کیلئے بے تاب، چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے عمرے کے لیے اندراج کروا لیا، 10 روز کی بکنگ مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث کئی ماہ سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے محروم کروڑوں مسلمان اب پابندی کے خاتمے کے بعد عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے بذریعہ موبائل ایپ عمرہ ادائیگی کی بکنگ کا آغاز کیے جانے کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی 10 روز کی بکنگ مکمل ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں 16 ہزار افراد نے عمرہ ادائیگی کیلئے بکنگ کروا لی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عمرہ ادائیگی کا باقاعدہ آغاز 4 اکتوبر سے ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں