ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے نکلتا کسی اور کے نام سے ہے‘مر یم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے نکلتا کسی اور کے نام سے ہے ملک میں کٹھ پتلی نظام مزید کٹھ پتلیوں کو جنم دیتاہے،شہبازشریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ پارٹی اجلاس کے دوران مر یم نواز نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے بھائی ہونے کے ساتھ سیاسی و ذاتی مشکلات کے باوجود پیغام دیا ہمارے قائد نوازشریف ہیںیقین ہے نوازشریف کی تقریر سے عدلیہ، میڈیا، ن لیگ اور عوام کے موقف کو تقویت ملی نوازشریف کی تقریر کے بعد جس طرح کا آزادی اظہار حاصل ہوا اس کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتاہے۔
Load/Hide Comments


