اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف سے متعلق ریمارکس پرپاکستان بار کونسل کا اظہار تشویش
اسلام آباد :اکستان بارکونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق ریمارکس پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کے ایسے ریمارکس سے نہ صرف غیر جانبداری اور آزادی میں کمی آتی ہے بلکہ عوام کا فراہمی انصاف پر اعتماد بھی مجروح ہوا ہے، ججز کو ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے تھا۔پاکستان بار کونسل نے جسٹس محسن اختر کے ریمارکس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ججز کی جانب سے ایسے ریمارکس کو عدالتی احترام میں کمی کا سبب ظاہر کیا ہے۔
Load/Hide Comments


