نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ملکی رازوں سے پردہ اٹھانے پر نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے کروز میزائل پرسر عام بات کرکے قومی رازافشاں کئے، ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر وہ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک و قوم اور اداروں سے بغض، کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں،تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کاحلف اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے، شریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی، جمہورے ادارے شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں، نواز شریف کی کم فہمی کے باعث ان کے بیانات پاکستان کیلئے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے، پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں