کورونا اور برف باری میں کسی نے کوئٹہ آنے کی زحمت نہیں کی، جام کمال کا 11اکتوبر کے جلسے پر رد عمل

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سیاسی سرگرمیوں کیلئے شروعات بلوچستان سے کی جاتی ہے لیکن سی پیک، ترقی، موٹر ویز اور انفرااسٹرکچر سمیت دیگر کے دوران کیوں بلوچستان اور کوئٹہ کو فراموش کیا جاتا ہے فریقین گزشتہ 10 سالوں میں بلوچستان میں کسی میگا پروجیکٹ کی نشاندھی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو صرف جلسے جلوس اور سڑکوں کو بند کرنے کیلئے یاد کیا جاتا ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا جب یہاں کورونا، برف باری اور سیلاب تھے تو کسی نے یہاں آنے کی زحمت کی یا ہمدردی کا اظہار کیا یا پھر کچھ عطیہ کیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں