وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے وزیر اعظم عمران خان خلاف کے توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم کرنے اور اسے قابل سماعت قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
Load/Hide Comments