سندھ حکومت کا تعلیمی حوالے سے اہم فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ کالجز سندھ نے صوبے بھر کے ریجنل ڈائریکٹر سے کالجز کے نام بطور تجویز طلب کر لے۔
محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی سمیت حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور شہید بےنظیر آباد سے کالجز کے نام طلب کر لیے گئے ہیں۔
وٹی فکیشن کے مطابق محکمہ کالجز نے ریجنل ڈائریکٹر کالجزسے کہا ہے کہ کون کون سے کالجز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کیے جائیں اس کے لیے نام تجویز کیے جائیں اور ان کالجز کے کاغذات بھی تیار کیے جائیں جن میں وضاحت بھی بیان کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں