پی ڈی ایم کے قیام سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، نیشنل پارٹی
کھچی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام نے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کیا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف طوفان بدتمیزی برپا کردیا گیاہے۔پی ڈی ایم بائیس کروڑ عوام کی آواز بن کر ملک میں جمہور کی رائے کو یقینی بنائے گی۔پارٹی کارکن عوامی موبائلزیشن کے عمل کو تیز کرتے ہوئے 11 اکتوبر کے جلسہ عام کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلع صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری منعقد ہوا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی،ممبر مرکزی کمیٹی میران بلوچ ، صوبائی کسان سیکرٹری ماما ستار بنگلزئی،ممبر ورکنگ کمیٹی خدائے رحیم بلوچ اکبر بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں تنظیمی امور ضلع کی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری و شرکت ایجنڈے میں شامل تھے۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی آئین میں تنظیمی ساخت کو مربوط و جامع انداز میں مرتب کیا گیا پے۔جو اداروں کی بالادستی و نظم و ضبط کو اولیت و اہمیت فراہم کرتا پے۔کارکن کو کل وقتی سرمایہ قرار دیکر پارٹی میں کارکن کو اٹوٹ انگ کا درجہ دیا گیا ہے۔پارٹی کی تنظیم کے بدولت عوام نیشنل پارٹی کو ہی عوامی جماعت سمجھتے ہیں۔قاہدین نے کہا کہ ملک اور بلوچستان اس وقت تاریخ کے ناکام ترین حکمرانی سے گزر رہے ہیں۔نااہل حکمرانوں کے بدولت اداروں کی تقدس پامال ہوچکی ہے۔پارلیمنٹ انتظامیہ سمیت ہر ادارہ بے توقیر اور بے اختیار ہے۔کرپشن و کمیشن کو عروج پر پہنچایا گیا ہے۔عوام کو معاشی تنگدستی کا شکار کردیا گیا۔لاچارگی پسماندگی اور بدحالی کو عوام کا مقدر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری قوتوں نے غیر جمہوری حکومت کے خلاف منظم تحریک کا آغاز کردیا ہے۔اور اس ملک گیر تحریک کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نام دیا گیا۔دوسری طرف سلیکٹڈ حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہے۔اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف میڈیا میں منفی و نازیبا مہم شروع کیا گیا ہے۔ جو شدید طور پر قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کچھی کے دوست 11 اکتوبر کے جلسہ عام میں عوام کے ساتھ بھرپور شرکت کرکے نااہل حکمرانوں کو خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔.


