مصر،اخوان المسلمین کے 28 رہنماوں کو عمر قید کی سزا

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 28 رہنماوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی عدالت نے ہفتے کے روز اخوان المسلمین کے ان رہنماوں اور اراکین کو ستمبر 2015 میں 4 افراد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں کے تحت اخوان المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں