افغانستان: اہم حکومتی شخص پر خودکش حملہ، 4شہری سمیت 8افراد ہلاک
کابل: افغان صوبے لغمان میں خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہو گئے۔ خودکش حملے میں گورنر رحمت اللہ بال بال بچ گئے۔خودکش کار حملے میں صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں گورنر کے 4 گارڈاور 4 عام شہری جاں بحق ہوئے۔ بچوں سمیت 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔خودکش حملے میں گورنر رحمت اللہ بال بال بچ گئے، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
Load/Hide Comments


