بی ایس اوکے زیر اہتمام کوئٹہ میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیے گئے

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ اور جامعہ بلوچستان یونٹ کے آرگنائزر محمد ایوب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سریاب کے وسط منیر احمد چوک پر نوجوان رہنما میر سراج لہڑی اور بی ایس او کے سینیئر ممبران کے قیادت میں بی ایس او اور بی این پی کا رضاکارانہ آگاہی مہم جس میں واجہ ثناء بلوچ میر سراج لہڑی بی ایس او کے سینیئر ممبران مقبول بلوچ عاطف رودینی بلوچ اسرار بلوچ شکور بلوچ نے عوام میں رضاکارانہ طور عوام میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بانٹے اور عوام میں کرونا کے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی گئی جو ایک بہترین اقدام ہے حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے بجائے بلوچستان کے علاقے تفتان میں کرونا فیکٹری بنایا جس سے بلوچستان میں کرونا کے بڑھنے کے خطرات بہت زیادہ ہے ان حالات میں ایسے افراد جو اپنی مدد آپ کے تحت کرونا کے خلاف خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے بی ایس او ایسے اقدامات کو سراہتے ہیں اور کرونا کے خاتمے تک بلوچستان میں مزید اس طرح کے اقدامات اٹھائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں