نامعلوم افرادنےسرعام سڑک پر گولیاں برسا کر پروفیسر کو قتل کر دیا
پشاور میں سرکاری کالج کے پروفیسر کو سر عام سڑک پرگولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر نعیم الدین احمدکو نامعلوم افراد نے دورہ روڈ پر گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر نعیم الدین احمد سپیریئر سائنس کالج میں تعینات تھے۔مقتول پروفیسر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


