بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مستونگ کیک پر پابندی عائد کردی
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دئیے جانے کی بناء پر مستونگ کیک ” Mastung Cake ” کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


