کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 10 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئیں
نیویارک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 45 ہزار 955 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 77 لاکھ 85 ہزار 580 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار 774 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 76 لاکھ 79 ہزار 644 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 69 ہزار 534 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 283 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 48 لاکھ 95 ہزار 78 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 3 ہزار 600 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 85 ہزار 82 ہو گئی۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 46 ہزار 773 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 40 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 21 ہزار 475 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 889 ہو چکی ہے۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 844 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار 158 ہو چکی ہے۔پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 225 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 52 ہزار 838 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 32 ہزار 834 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 29 ہزار 999 مصدقہ متاثرین سامنے آئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 21 ہزار 468 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 9 ہزار 728 کیسز رپورٹ ہوئے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 79 ہزار 88 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 61 ہزار 665 ہو گئے۔فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 17 ہزار 16 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 82 ہزار 215 رپورٹ ہوئے ہیں۔فہرست میں سعودی عرب 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 898 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 482 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 727 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 523 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 588 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 516 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 616 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


