انجمن تاجران، کوئٹہ شہربندکرنے سے انکار

کوئٹہ، حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہرکو بندکرنے کا اعلان کیاہے جبکہ انجمن تاجران نے کوئٹہ شہربندکرنے سے انکار کیاہے جمعرات کو مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین تاج آغانے ”انتخاب“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کررہے ہیں لیکن حکومت کے کہنے پر ہم نے کوئٹہ شہرکے کاروبار کو بندکرنے سے انکارکیاہے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات ہوئے لیکن ہم نے صاف طور پر انکار کیاہے کوئٹہ شہرمیں پہلے ہی سرحدیں بند ہونے سے ہمارا کاروبار تباہ ہوچکاہے اب حکومت کے کہنے پر تاجروں نے فیصلہ کیاہے کہ کوئٹہ شہرکسی صورت بند نہیں کرنے دینگے کوئٹہ شہر میں کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا عوام بلاخوف خریداری کرے اگر حکومت واقعی مخلص ہے جس طرح میں پاکستان کے طلباء کے حوالے سے ان طلباء کو نہ لانے کا فیصلہ کیا جو ملک وقوم کے مفاد میں ثابت ہوا ہی فیصلہ اگر ایران سے آنے والے زائرین کے حوالے سے کیا جاتا تو آج ہمیں اسطرح کی صورتحال کا سامنا نہ کرناپڑتا

انجمن تاجران، کوئٹہ شہربندکرنے سے انکار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں