وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے ا پوزیشن کے احتجاج کو ڈرامہ قرار دے دیا

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے اور احتجاج کو بلیک میلنگ اور ڈرامہ بازی کی سیاست کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ لاشوں کی سیاست کی ہے جب بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کادور شروع ہوا تو اپوزیشن اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے اور مراعات حاصل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا آج صوبے میں جو بھی حالات ہیں یہ ان کی کرتوت ہیں اگر یہ لوگ لاشوں کی سیاست نہ کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ان خیالات کااظہارانہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اپوزیشن کااحتجاج ڈرامہ بازی اور بلیک میلنگ ہے اپوزیشن نے ہمیشہ یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھنے کیلئے کوششیں کی ہیں اور لاشوں کی سیاست کرتے ہیں آج بلوچستان جس حالات میں کھڑا ہے جوانوں کی لاشیں گری ہیں اور نوجوان لاپتہ ہیں ان کی کرتوتوں کی وجہ ہے صوبے کومزید بد امنی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کرتے ہوئے صوبے کو بد امنی سے پاک کی اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے اپوزیشن کو کسی چیز سے بھی تکلیف نہیں ہے جام حکومت سے تکلیف ہے کیونکہ جام حکومت نے ہمیشہ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کیا ہے اپوزیشن آج بھی اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے کیونکہ یہ اپنے فنڈزسے صرف کمیشن لیتے ہیں گزشتہ دنوں کوئٹہ میں جودھماکہ ہوا بلوچستان حکومت نے واقعے کی مذمت کی اور دہشتگردی کیخلاف مزیدموثراقدامات ا ٹھانے کافیصلہ کیا جو ممالک بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کیخلاف اپوزیشن جماعتیں نہیں بولتے اور نہ ہی ان ممالک کیخلاف بات کرنے کی جرات کرسکتی ہے یہ صرف اور صرف اپنے ہی ملک کے اداروں پر الزامات لگاتے ہیں بد نام کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اپوزیشن یہی خوشی محسوس کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں