مندوتربت سے 9افراد گرفتار‘منشیات واسلحہ برآمد

مند،مند پولیس کی منشیات کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں، 6افراد گرفتار، مند سورو بازارمیں پولیس کا ایک دوکان پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار، چرس برآمد، گیاب مند میں منشیات کے مبینہ اڈے پرپولیس کاچھاپہ،ہوائی فائرنگ نشہ کے عادی5 افراد دھرلئے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق مند کے علاقہ سوروبازارمیں پولیس نے ایک دوکان پر چھاپہ مارکر خلیل ولد غلام محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس رآمدکرلی،گرفتارملزم کو تھانہ منتقل کردیاگیا، ایک اورکاروائی میں پولیس نے مندکے علاقہ گیاب میں منشیات کے مبینہ اڈے پر اچانک چھاپہ مارا جس پر وہاں پرموجود نشہ کے عادی افراد فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اس دوران 5نشہ کے عادی افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کیچ نصیب اللہ پندرانی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی عبدالستار رونجہ کی زیرِ نگرانی SHO تربت حکیم دشتی نے سنیپ چیکنگ کے دوران رضاء اللہ ولد عزیزاللہ سکنہ ڈگاری کہن سے ایک عدد بغیر لائسنس ریوالور بمعہ راونڈا ورموٹر سائیکل برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ میں اپنی مدعیت میں مقدمہ نمبر 69/2020بجرم 13/Eدرج رجسٹر کیا دیگردو کاروائیوں میں انچارج جوسک پوسٹ ASI بہارعلی نے ملزم امتیاز ولد واجداد سکنہ زاعمران سے منشیات اور انچارج موبائل سٹی SI عبدالغنی نے ملزم فیصل ولد نوربخش سکنہ کہن پشت سے بھی منشیات برآمد کر کے CNSA ایکٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں