اقوام متحدہ کا بھارت میں خواتین پر تشدد و جنسی زیادتی کےواقعات پر گہرے تشویش کا اظہار
اقوام متحدہ نے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے تشدد اور جنسی زیادتی کے نہ تھمنے والے واقعات پر گہرے رنج اور تشویش کا اظہار کردیا۔ اقوام متحدہ کے بھارت میں مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارت میں خواتین اور لڑکیوں پر جنسی تشدد کے مسلسل واقعات پر سخت صدمہ اور تشویش ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ، بھارتی حکومت اور سول سوسائٹی کو مسلسل مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
Load/Hide Comments


