شیخو پورہ:پولیو کے قطرے پینے سے17 ماہ کا بچہ جاں بحق

شیخوپورہ ؔشیخو پورہ کے سرحدی گاؤں کچلی نارنگ منڈی میں انسداد پولیو کے قطرے پینے سے 17 ماہ کا بچہ حمزہ دم توڑ گیا وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اس کا والد غلام مرتضیٰ علاقہ میں محنت مزدوری کر کے خاندان کی کفالت کرتا ہے حمزہ علی کی موت کے بارے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف اقبال اور ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل مریدکے ڈاکٹر فہد محمود نے رپورٹ مرتب کر کے ڈی جی ہیلتھ اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو بھیج دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں