نالائق حکومت نے پاکستان کی معیشت کو زمین بوس کر دیا، مولانا فضل الرحمان کی مریم سے ملاقات کے بعد گفتگو

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت دو سال کی کارکردگی پر نااہل اور نالائق ثابت ہوئی، پاکستان کی تمام اپوزیشن پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پر اکٹھی ہے۔
جاتی امراء میں مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی رہنمائوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں کا مشکور ہوں جو آج مریم نواز کی دعوت پر تشریف لائے، آج پاکستان کے عوام کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم پر مجتمع ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کی بدترین دھاندلی سے وجود میں آئی حکومت 2 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر نااہل ثابت ہوئی، اس حکومت نے پاکستان کی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کردیا۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں