عمر اکمل معطل، پی ایس ایل 5 سے بھی باہر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا، عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے،پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔29 سالہعمر اکمل کی معطلی خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا