کیڈٹ کالج پنجگورکے درجنوں طلباء زیرخورانی کاشکار
پنجگور (نامہ نگار)پنجگور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر اسداللہ بلوچ نے کیڈٹ کالج کا دورہ کیا اور فوڈ پوائیزن کے شکار طلباء کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کیڈٹ کالج پنجگور میں اچانک درجنوں طلباء فوڈ پوائیزن کے شکا رہے۔اطلاع ملتے محکمہ صحت کی ٹیم ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عابد ریکی۔ ایم ایس ڈاکٹر انور عزیز بلوچ۔ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ حاجی ناصر بلوچ کی سربراہی میں کیڈٹ کالج پہنچ کر فوڈ پوائیزن سے متاثر طلباء کو فوری طبی امدا دئیے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر اسداللہ بلوچ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کیڈٹ کالج کا دورہ کیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ محمد زمان بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکریٹری نور احمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد بلوچ حاجی عزیز مراد کاشانی ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عتیق الرحمن بلوچ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے فوڈ پوائیزن کے شکار طلباء کی عیادت کی۔ اور بروقت طبی امداد دینے اور علاج معالجہ کے حوالے سے بہتر ین انتظامات پر محکمہ صحت کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔


