پی ایس ایف نے ہر مشکل گھڑی میں سامراجیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،عالمگیر مندوخیل
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت کو کامیاب دورہ جنوبی پشتونخوا پر پشتون ایس ایف کی جانب سے مبارکباد دی ہے. علاوہ ازیں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل کی قیادت میں صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی. ملاقات میں مختلف سیاسی اور تنظیمی امور کو زیر بحث لایا گیا. جبکہ پشتون ایس ایف کی تاریخ اور پشتون قومی تحریک میں اس تنظیم کے کردار اور قربانیوں کو سراہا گیا. پشتون ایس ایف نے قومی تحریک میں جلاوطنیاں، شہادتیں، جیلیں اور مختلف صہوبتیں برداشت کی ہیں. اور ہر مشکل گھڑی اور سخت وقت میں سامراجیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور نیشنل عوامی پارٹی سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک اس تحریک کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے. پشتون ایس ایف نے اپنی نصف صدی کی تاریخ میں کبھی اپنے نظریات اور پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے. ایک منظم تنظیم باچاخان کے خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل کو آنے والی نسل تک منتقل کرنے، آگے بڑھانے اور تقویت بخشنے کیلئے اشد ضروری ہے جو کہ پشتون ایس ایف جیسی جوان بازو کی شکل میں وجود رکھتی ہے. جبکہ اس بات کا عہد کیا گیا کہ پشتون ایس ایف پشتون قوم کے مابین وجود رکھنے والی تمام سامراجی اور انتظامی لکیروں اور رکاوٹوں کو مٹانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی.


