پنجاب میں بلوچ طلباء کا مارچ،تعلیم کی بجائے انتہا پسندی کی جانب دھکیلا جارہا ہے،نذیر بلوچ

کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بلوچستان کے طلباء پنجاب کے سڑکوں پر حصول علم کے لئے سرآپا احتجاج ہے لیکن بلوچ کو بجائے تعلیم دینے کے انتہاء کی جانب لے جایا رہا ہے تاکہ پرامن جدوجہد علم و زانت و شعور کا راستہ روکا جاسکے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبائ￿ اسکالرشپس کے لئے سرآپا احتجاج ہے لیکن نااہل اور بے حس حکمران صرف نوآبادیاتی سازشوں کو دوام دینے کے لئے تنخواوں کے حصول کے لئے بیٹھے ہوئے ہے بلوچستان کے وسائل سے پنجاب میں میڑو ٹرین اور بس بنائے گئے لیکن سی پیک اور بلوچستان کے ترقی کے دعوے دار بلوچستان کے طلباء کو اسکالرشپ پر داخلے نہیں دے سکتے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ طلبائ￿ کو تعلیمی عمل سے روکنے کی بنیادی وجہ نوآبادیاتی زہنیت اور شعور کو بزور طاقت روکنا ہے ان ہی سازشوں کے تحت بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تباہ کی جاچکی ہے کرپشن کے لئے رکھے گئے اسکیمات کے لئے فنڈز موجود ہے لیکن طلبائ￿ کو تعلیم کے حصول کے لئے دربدر کے ٹوکرے کھانا پڑھ رہی یے ان سازشوں کے خلاف بلوچ طلباء کے پرامن جدوجہد کو دبانے کی کوشش صرف بلوچ دشمنی کی ایمائ￿ پر کی جارہی ہے تاکہ نوجوانوں کو کتاب اور قلم کے انتہائ￿ کی جانب لے جایا جاسکے بی ایس او ملتان کے پرامن احتجاجی طلباء کے احتجاج کا بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے. اس ضمن میں بی ایس او دیگر طلباء تنظیموں مشاورت کرکے کراچی سمیت بلوچستان بھر احتجاج کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں