بی آر سی ملازمین کے مسئلہ کو بلوچستان اسمبلی میں اٹھایاجائے، ڈاکٹر جہانزیب بلوچ

تربت (نمائندہ انتخاب ) بی این پی نے بی آرسی ملازمین کے کی حمایت کا اعلان کردیا ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی سے بی آرسی تربت کے ملازمین کے ایک وفد نے باہڑ دشتی ہائوس تربت میں ملاقات کی ،اس موقع پر بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ارکان میجرجمیل احمددشتی، میرباہڑجمیل دشتی ، میرحمل بلوچ، قاسم دشتی ، شے نزیر احمد ودیگر رہنما بھی موجودتھے وفد نے انہیں بلوچستان ریذیڈنشل کالجز کے ملازمین کے پانچ سال سے منجمدشدہ75فیصد الائونس کی بحالی کے سلسلے تفصیلی گفتگوکی اور انہیں بتایاکہ بی آرسی ملازمین کے 75فیصد الائونس 2015ء سے منجمد کئے گئے ہیں ، بی این پی کے سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے بی آرسی ملازمین کے مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس مسئلہ پر بھرپور آواز اٹھایاجائے گا اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ذریعے صوبائی اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھایاجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں