پی ٹی آئی نے اب تک کسی بھی دوسری جماعت کو حکومتی اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا،سردار یارمحمد رند

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی حکومت شامل اتحادی جماعت کو حکومت سے نکالنے کے مطالبے اور تحفظات کے اظہارکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے بطور اتحادی پی ٹی آئی نے اب تک کسی بھی دوسری جماعت کو حکومتی اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا نہ ہی پارلیمانی گروپ کی جانب سے کسی قسم کے تحفظات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی گروپ کے تمام فیصلے مشاورت اور باہمی اتفاق سے کئے جاتے ہیں اب تک پارٹی نے نہ کوئی شرط اور نہ ہی تحفظات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں جنکی سختی سے تردید کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں