صاف اور شفاف انتخابات ہی ملک کے مسائل کا حل ہیں،مولانا واسع

adsf

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اس بیان کہ یہ پارلیمنٹ غیر آئینی ہے تو مولانا کا بیٹا اس میں کیا کررہا ہے”پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روز اول سے جعلی الیکشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اراکین حلف نہ اٹھانے کا موقف اختیار کرتے ہوئے جھرلوالیکشن کو مسترد کیا تھا لیکن دیگر پارٹیوں کے اصرار پر حکومت کو تسلیم کرنے کی بجائے چند عرصہ کیلئے برداشت کیا تھا اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹے ہوں انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی تحریک اسد قیصر کی یہ خواہش بھی جلد پوری کرے گی کہ فلاں کیا کررہا ہے اور بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ آپ لوگوں نے ان دوسالوں میں ملک کا کتنا بیڑہ غرق کیا ہے بہت جلد عوام کی حکمرانی کادور آنے والا ہے انہوں نے کہا صاف اور شفاف انتخابات ہی ملک کے مسائل کا حل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں