بجلی کا مسئلہ حل کئے بغیر گوادر ترقی نہیں کرپائے گا، اسلم بھوتانی

لسبیلہ:لسبیلہ و گو ادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تا نی نے کہا ہے کہ جب تک بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا گوادر تر قی نہیں کر پا ئے گا لسبیلہ میں پو لیس کی حا لیہ بھر تیو ں میں اقربا پروری کی گئی وڈیر وں اوراعلی شخصیات کو نو ازہ گیا غریبو ں کو بھر تی نہیں کیا گیا ، کل ہا ئی کو رٹ میں پٹیشن دائر کی جا ئے گی ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز حب میں اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا محمد اسلم بھو تا نی نے کہاکہ لسبیلہ میں مخصوص پا رٹی کے لو گو ں کو نو کر یا ں دی جا تی ہیں جب تک غریبو ں کو ان کا حق نہیں ملتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ،اب جب با ت معزز عدالت میں جا ئے گی تو کھل کر با تیں سامنے آجا ئیں گی انشا ء اللہ عدالت سے ہمیں امید ہے کہ لسبیلہ کے لو گو ں کو ان کا حق ملے گا محمد اسلم بھو تا نی نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ ایر ان بارڈز سے پھل و سبز یاں لے جانے اور لانے کی اجازت دے دی گئی ہے،جس سے وہا ں اکنامک سرگر میاں بڑھیں گی این ایل سی کے حوالے سے 19اکتوبر کو اجلاس ہو گا جس میںکلیرنگ فارورڈنگ اور ٹرانسپورٹرنگ کا جو کام کررہے ہیں اس حوالے سے با ت چیت کی جا ئے گی ،انہو ںنے کہاکہ گو ادر میں بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے گو ادر ٹیک آف نہیں کر پا رہا ہے گو ادر میں بجلی نہیں ہو گی تو صنعتیں نہیں لگیں گی اور صنعتیں نہ ہو نے کے سبب وہا ں کے لو گو ں کو روز گا ر میسر نہیں ہو گا جس سے بند ر گا ہ کی افا دیت نہیں ہو گی ہما ری کو شش ہے کہ گو ادر میں پا ور ہا ئوس پر جلد سے جلد کام شروع ہو انہو ںنے کہا کہ ایر ان نے اپنی طر ف سے گیس پا ئپ لا ئن اور ایک سومیگا واٹ بجلی گو ادر کے لئے اپنی با رڈر تک پہنچا دیاہے اب کیوں نہیں دے رہے ہیں اس کی وجہ بین القوامی پا بند یا ں لگی ہو ئی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں مشکلا ت پیش آرہی ہیں اس حوالے سے وزارت خارجہ سے با ت کر وںگا کہ گو ادرکو تر قی دینی ہے تو ایر ان سے بجلی اور گیس گو ادر تک لے آئیں تا کہ گو ادر ٹیک آف کر ے جوکہ سی پیک کے حوالے سے بہت ضروری ہے انہو ںنے کہاکہ گو ادر کو 20سے 25سال سے اسی طر ح دیکھ رہے ہیں بجلی نہ ہو ئی تو میر ے خیا ل میں گوادرکی تر قی میں مذید 8سال لگ سکتے ہیں گو ادر کی تر قی میں بجلی مین جز ہے انہو ںنے کہاکہ جب گوادر بندرگا ہ اور سڑک پر کام ہو رہا تھا تو اس وقت بجلی پر کا م کیا جا تا مگر اس طر ف کسی نے تو جہ نہیں دی انہو ںنے کہاکہ بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے شکر گز ار ہیں کہ انہو ںنے موجو دہ حکو مت میں گوادر کی زمینو ں کی الا ٹ منٹ میں جواربو ں روپے کا غبن ہو اجس پر اسٹے دے دیا ہے حب ۔۔۔۔ لسبیلہ و گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تا نی کی حب آمد کے موقع پر اپنے کیمپ آفس پیر کس روڈ پر سیا سی وسما جی شخصیات قبا ئلی عما ئد ین اور سابق کونسلر ان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر محمد اسلم بھو تا نی نے عوام کی طر ف سے اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے پیش کی گئیں متعدد درخواستو ں پر فو ری حکامات صادر کیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں