ووٹ چور سلیکٹڈحکومت کو جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا اختیار کس نے دیا تھا ؟ مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چور سلیکٹڈحکومت کو جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کا اختیار کس نے دیا تھا کہ اب اس میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے؟ ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ جلسے اب آٹا چینی دوائی بجلی گیس کے ستائے عوام کا فیصلہ ہیں،یہ جلسے اب ووٹ چور سیلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوامی ردِ عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اور اپنی خفت مٹانے کی کوشش ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ویسا ہی بیان ہے کہ قائد نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت ہے، بعد میں پیمرا کے ذریعے پابندی لگا دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کا سیلاب سلیکٹڈ آٹا چینی چور حکومت کے خلاف نکلنے کو ہے، آپ سے اجازت کی ضرورت نہیں ،قائدین کو آنے کے لئے سلیکٹڈ کی اجازت اور مشورہ درکار نہیں بلکہ عوام کی محبت کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں