وزیر اعظم کے 11 بار نوٹس لینے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی،شیری رحمن
اسلام آباد :مہنگائی کا طوفان پرٹائیگر فورس کے اختیارات پر پیپلز پارٹی نے تحفظات ظاہر کر دیئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاکہ ڈھائی سال میں وزیر اعظم کے 11 بار نوٹس لینے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی، نوٹس سرکار کے ایکشن لینے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتا رہا ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ کیا ڈھائی سال گزرنے کا باوجود بھی مہنگائی کی ذمہ دار گزشتہ حکومتیں ہیں؟ ذخیرہ اندوز اور مافیا حکومت کے اندر بیٹھے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ وزیراعظم ذخیرہ اندوز اور مافیا کو اپنی صفوں میں تلاش کریں، ٹائیگر فورس کو کس قانون کے تحت مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس کو مہنگائی پر نظر رکھنی کی ہدایت وفاقی کابینہ کے خلاف چار شیٹ ہے، مہنگائی کم کرنا ٹائیگر فورس کا نہیں حکومت اور کابینہ کا کام ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو اپوزیشن کے خلاف لگایا ہوا، وزراء کا کام ٹائیگر فورس کے حوالے کیا جا رہا۔شیری رحمان نے کہاکہ وزراء استعفیٰ دے گر گھر چلے جائیں، ان کا کام ٹائیگر فورس کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ نا اہل نوٹس سرکار کی وجہ عوام کی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے؟ مہنگائی کم کرنے کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔


