افغانستان ،طالبان کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے سے 10 جنگجو ہلاک، پانچ زخمی
کابل : افغانستان میں طالبان کی گاڑی اپنے ہی نصب کئے ہوے دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے اور دھماکے کے نتیجے میں دس جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قندھار پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا تاہم انکی اپنی ہی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور دس جنگجو موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔
Load/Hide Comments


