عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سیالکوٹ موٹروے سانحہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو 50 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ہائی پروفائل کیس تمام ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ عابد ملہی کی گرفتاری پولیس کی بہترین کارکردگی ہے۔
Load/Hide Comments


