سریاب سے 4 سال قبل لاپتہ ہونے والا حفیظ بنگلزئی کی بازیابی خوش آئند ہے،نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ:وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سریاب سے 4 سال قبل لاپتہ ہونے والا حفیظ بنگلزئی کی بازیابی خوش آئند ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ لاپتہ افراد کی بازیابی اچھی عمل ہے جس سے غمزدہ گھروں میں خوشیوں کا سماں ہوتا ہے انہوں نے کہا جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے شخص کا اہلخانہ ذہینی اذیت سمیت بہت سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے اسلئے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جائے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں