جامعہ بلوچستان میں احتجاج کی کوئی کال نہیں دی گئی،بی ایس او
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کے یونٹ آرگنائزر عاطف رودینی بلوچ نے اپنے جاری کردہ تردیدی بیان میں کہا کہ بی ایس او کا جامعہ بلوچستان میں کل 16 اکتوبر 2020 بروز جمعہ بی ایس او کی جانب سے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن روز اول سے جامعہ بلوچستان میں طلباء کے درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں جامعہ بلوچستان مسائل کا گڑھ بن گیا ہے ان سب کیلئے بی ایس او یو او بی یونٹ نے اپنا لائحہ عمل طے کر لیا ہے لیکن کل بروز جمعہ کوئی احتجاج نہیں چند عناصر بدنظمی پیدا کرنے اور اپنی سیاست کی دکان چلانے کی خاطر بی ایس او کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ بی ایس او ایسے عناصر کو تنبیہ کرتا ہے کہ بی ایس او کے نام سے افواہیں اور غلط بیانی سے گریز کریں دیگر بصورت بی ایس او ایسے عناصر کے خلاف آئینی و قانونی کاروائی کرنے کا مجاز ہے
Load/Hide Comments


