مافیا میں خسرو بختار اور میرا نام شامل نہیں ہے،جہانگیر ترین
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ میں اور خسرو بختیار نہیں ہیں، وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں بھی ہمارا نام نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)میرا نام چینی مافیا میں اس لیے لیتی ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پانامہ میں ان کا بت گرایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف پہلے بھی میرے خلاف بیان دے رہی تھی اور آئندہ بھی دیتی رہے گی
Load/Hide Comments