جی 20 نے غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کردی

ریاض: جی ٹونٹی ممالک نے غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کردی ہے، غریب ملکوں کو قرضوں کی واپسی کیلئے 6 ماہ کی توسیع دی گئی ہے، جبکہ پسماندہ غریب ملکوں کیلئے14 ارب ڈالر سے زائد قرضوں کی ادائیگی ملتوی کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنی ا?مدنی سے کورونا کا مقابلہ کرسکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی زیر قیادت جی20 ممالک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی 20 ممالک نے متفقہ طور پر دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔ جبکہ انتہائی غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں بھی مزید 6 ماہ کی توسیع دے دی ہے۔ وزرائے خزانہ نے عزم کیا کہ مالیاتی استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں