حکومتی غیر سنجیدگی کے باعث جامعہ بلوچستان تباہی سے دوچار ہے، عالمگیر مندوخیل

کوئٹہ :پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے ابتر صورتحال اور مشکلات سے دو چار ہیں. بلوچستان کے طلبا اور نوجوانوں پر تعلیم کی دروازے بند کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیںجبکہ حکومت کی غفلت اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے شعبہ تعلیم مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان یونیورسٹی صوبے کا واحد ادارہ ہے جو صوبے کی غریب و مفلس عوام کی آخری امید ہے مگر حکومتی غیرسنجیدگی کی وجہ سے یہ ادارہ بھی تباہی کا شکار ہے۔علاوہ ازیں بیان میں سابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مالک ترین کی کاوشوں اور خدمات کو لائق تحسین قرار دیا گیاجبکہ نئے آنے والے کنٹرولر ڈاکٹر عین الدین تارن کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ شعبہ امتحانات میں بہتری لانے کیلئے اپنے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں