یہ وقت متحد ہو کر کام کرنے کا ہے،بلاول بھٹو نے سندھ کے ڈاکٹروں سے اپیل کردی

کراچی,پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے ڈاکٹروں سے کورونا وائرس کی پیش نظر مدد کی اپیل کردی ہے۔جمعہ کوسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے سندھ کے ڈاکٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت متحد ہو کر کام کرنے کا ہے۔انہوں نے طبی ماہرین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو آپ کی ضرورت ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کا محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچا کؤے لئے چھ ماہ کے کانٹریکٹ پر طبی ماہرین کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے اخبارات میں اشتتہارات بھی شائع کرادئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز فوری طور 6ماہ کے لیے میڈیکل ڈگری رکھنے والے ڈاکٹرز کی 6 ماہ کے لیے خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں