کراچی: کیمیکل کمپنی کے ٹینک میں ڈوب کر 6 مزدور جاں بحق
کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سائٹ ایریا چورنگی میں واقع کیمیکل کمپنی کے ٹینک میں کام کرتے ہوئے 6 مزدور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فیکٹری مالکان میڈیا کو فیکٹری کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق فیکٹری میں مزدور ٹینک کی صفائی کر رہے تھے کہ ٹینک میں ڈوب گئے۔ مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ٹینک سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


