پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا، بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ 180 لوگ شہید ہو گئے اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوئے ،اس دہشت گردی کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی، آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں