عمران صاحب نے اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کر دی ہے، مریم اور نگزیب کا وزیراعظم کو گھبرانانہیں کا مشورہ

اسلام آباد ;پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو گھبرانا نہیں ”کا مشورہ“ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے کراچی کی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کر دی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے گھبرانا نہیں،کراچی کی ریلی دیکھنے کے بعد اللہ تعالٰی سے دعا ہیکہ عمران صاحب کو ظرف اور صبر دے،عمران صاحب عوام نے آپ کا استعفیٰ لکھ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ اور آپ کے کرائے کے ترجمان نواز شریف کو صبح دوپہر شام رات یاد کریں، عوام کی فکر کا بیڑا ہم نے اْٹھا لیا ہے،عمران صاحب اب پتہ چلا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، الحمدللّٰہ، ہن سمجھ لگی جے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ووٹ چوری کر کے مسلط ہوں تو عوام کا ردِ عمل دیکھیں،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان روزانہ رونے کی عادت ڈال لیں کیونکہ اب ہر روز آپ کو روناپڑے گا،دو بچوں نے ”انکل“اور ان کی کرائے کی ٹیم کی دوڑیں لگوا دی ہیں،پی ڈی ایم کے ایک جلسے نے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پاگل کردیا ہے،عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور غربت کا توڑ ملک میں نئے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں