گندم آنا شروع ہوگئی، قیمت جلد کم ہوگی، علی زیدی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ درآمدی گندم آنا شروع ہوگی ہے، قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی ونجی درامد کنندگان کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہوگئے ہیں۔اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کیخلاف وزیراعظم کے دوٹوک مؤقف کے مطابق کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا تھا کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں