وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک پیغام میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ کورونا وائرس کی ہلکی علامات ہیں، تاہم میں گھر سے کام جاری رکھوں گی۔
Load/Hide Comments


