مودی حکومت نے کشمیر ٹائمز کا دفتر سیل کردیا
قابض بھارتی حکومت نے کشمیر ٹائمز کا دفتر بغیر کوئی وجہ بتائے سیل کردیا۔
کے ایم ایس کے مطابق ‘کشمیر ٹائمز ‘مقبوضہ کشمیرکا سب سے پرانا اخبار ہے۔ اس حوالے سےاپنے بیان میں کشمیر ٹائمز ‘ کی مالک انورادھابھاسن نے کہا کہ سری نگر میں اخبار کادفتر بغیر کسی قانون کے بند کیا گیا ہے۔
کشمیر ٹائمز کی مالک انورادھابھاسن نےاقدام انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفتر بند کرنے سے متعلق کوئی نوٹس نہیں دیا گیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے خلاف بولنے پرنشانہ بنایاگیا ہے، کشمیرمیں میڈیا پابندیوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے پربھی نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر ٹائمز کادفتر سیل کرنے پرعالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وادی میں صحافت پر کیے اس نئےحملے پر خوفزدہ ہیں۔
Load/Hide Comments


