سلیکٹیڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،پی ڈی ایم زہری

زہری(نمائندہ انتخاب)پی ڈی ایم زہری کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام کے لیے کارنر میٹنگ کا انعقاد جہاں پی ڈیم ضلع خضدار کے رہنماوں کا شرکت و خطاب کارنر میٹنگ میں پی ڈیم میں شامل تمام جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قمرالدین ،وڈیرہ غلام سرور موسیانی مولانا عنایت اللہ رودینی،مولانا اسحاق شاہوانی،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میر عبدالرحمان زہری عید محمد ایڈوکیٹ،عبدالحیی زہری،زاہد احمد زہری ۔نصراللہ شاہوانی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما آغا سمیع اللہ شاہ،حاجی اقبال احمد،نیشنل پارٹی کے میر اشرف علی مینگل۔پیپلز پارٹی کے سجاد زیب ،سمیت دیگر رہنما شامل تھے جب کے کارنر میٹنگ کی صدارت مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر میر فیصل رحیم زہری اور نواب نیاز احمد خان زہری بھی اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوئے اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام کے جماعتوں کے تحصیل و ضلع کے سینئر قیادت بھی شریک ہوئے کارنر مینٹنگ میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی جہاں مقررین نے کہا کے سلیکٹیڈ کے دن گنے جا چکے پاکستان کے عوام مزید اسلام اقر عوام دشمن حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے جس نے آئی ایم ایف کی ایما پر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال کر لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج کر دیا ہے اور غیر ملکی اسلام دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والی حکومت علماء کے ٹارگٹ کلنک میں بھی ملوث ہیں قائدین نے عوام سے اپیل کی کے زیادہ سے زیادہ 25 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کریں تاکہ سلیکٹیڈ حکمران عوامی طاقت سے خائف ہو کر جلد از جلد مستعفئ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں