کراچی جلسے سے حکومتی کرایہ کے ترجمانوں کے ہوش اڑ گئے ہیں،علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور کراچی میں کامیاب جلسے سے حکومتی کرایہ کے ترجمانوں کے ہوش اڑ گئے ہیں،آج حکومت کے گن گانے والے کرایہ کے ترجمان کل کسی اور کے گن گائیں گے تمام وزرا کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی طرز پر جلسہ کرکے دکھائیں، پیپلز پارٹی ہوا کا رخ نہیں دیکھتی بلکہ عوام کے سمندر کو دیکھتی ہے اگر ہم ہوا کی رخ کے ساتھ چلتے تو حالات حکومتی ترجمانوں جیسا ہوتا حالات بتا رہے ہیں کہ ایک ماہ بعد وزیراعظم خود بے روزگار ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، وسم خان بگٹی، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی، سٹی صدر حاجی نور الدین کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے وڈیرہ صورت خان بگٹی نے اپنے قبیلے اور ساتھیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت سے کیا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کارکنوں کی طرف سے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن صورت خان بگٹی جیسے جوان نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں گوجرانوالہ اور کراچی میں کامیاب جلسے سے حکومتی کرایہ کے ترجمانوں کے ہوش اڑ گئے ہیں بلکہ ان کی تنخواہیں خطرے میں ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ایک بعد وزیر اعظم خود بے روزگار ہو جائیں گے، حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے ہزاروں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا ہے حکومت نے دعوہ کیا تھا کہ اگر 500 سو لوگ ہمارے خلاف روڈ پر آئے تو ہم استعفی دیں گے ہم یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ وہ استعفی کب دیں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہوگا چیلنج کرتا ہوں کہ راتوں رات بننے والے کرایہ کے ترجمان کوئٹہ کو سیل کردیں لیکن ہم کوئٹہ سے اتنے لوگ نکالیں گے کہ آپ کی نیند حرام ہوں آج لوگ مہنگائی سے تنگ آگئیں گیس نہیں ہے لیکن بل 40 ہزار روپے کا آتا ہے آٹے کی فی بوری قیمت 7000 تک پہنچ گیا ہے انجمن تاجران نے جلسے کی حمایت کی ہے پاکستان جمہوری تحریک عوام کی آواز ہے میر شکیل الرحمن کو 30 سال کیس میں اندر کیا ہے بدقسمتی سے یہاں آواز اٹھانے والوں کو غدار کا لقب دیا جاتا ہے غدار اتنے زیادہ ہو گئے ہیں تو پھر وفادار کون ہے ملک لوٹنے والے وفادار ہے یا ملک میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنے والے، انہوں نے کہا کہ آج حکومت کے گن گانے والے کل کسی اور کے گن گائیں گے ہم تمام وزرا کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ پی ڈی ایم کی طرز پر جلسہ کرکے دکھائیں کوئٹہ جلسہ عام میں اکثریت عوام کوئٹہ کی ہوگی، عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہوا کا رخ نہیں دیکھتی بلکہ عوام کے سمندر کو دیکھتی ہے اگر ہم ہوا کی رخ کے ساتھ چلتے تو حالات حکومتی ترجمانوں جیسا ہوتا، پی ڈی ایم کے خلاف کرایہ کے ترجمان بات نہیں کریں گے تو اپنی تنخواہ کیسے حلال کریں گے۔ سیاسی مقدمات کا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں