یہ میں نہیں حکومتی اتحادی بول رہے ہیں‘سرداراختر مینگل کا گہرام بگٹی کی وڈیو پر ٹوئٹ
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومتی اتحادی جمہوی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کی ویڈیو تقریر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میں نہیں بلکہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کے ایک اتحادی بول رہے ہیں، ویڈیو میں رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی اقلیت، معذوروں اور خواتین کے کوٹے پر عمل درآمد کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


