بلوچستان اسمبلی میں آج پی ڈی ایم کیخلاف سرکاری قرارداد پیش کی جائیگی
کوئٹہ؛بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے خلاف سرکاری قرارداد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کیڈٹ کالج،بلوچستان قبضہ اورمنجمد اداروں (مدارس اوراسکولز)بلوچستان قبضہ منجمند اداروں (مساجد)،بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکاترمیمی مسودہ،بلوچستان قبضہ اور منجمند سہولیات (ہسپتالوں اورڈسپنسریوں)کے مسودات قانون پیش کئے جائیں گے جبکہ استحقاق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ مجالس قائمہ کی اتفاقیہ خالی اسامیوں پر ارکان کو منتخب کرنے کے ساتھ ساتھ 23اکتوبرکے اجلاس میں باضابطہ شدہ تحریک التواء پر بحث کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


