حب‘ قیمتی پرندوں کا شکار کرنیوالے 2ملزمان گرفتار‘ 9شاہین بازیاب

حب(نمائندہ انتخاب) موسم سرما کے آغاز ہو تے ہی ضلع لسبیلہ کے ساحلی اور میدانی و پہاڑی علاقوں میں قیمتی نایاب سائبرین مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار عروج پر پہنچ گیاوندر کے قریب سے شکار کئے گئے 9قیمتی باز (شاہین) موچکو کراچی پولیس نے پکڑ کر دو افراد کو گرفتار کر کے محکمہ وائلڈ لائف سندھ کے حوالے کردیا اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ حب کے قریب لکی کے مقام پر قائم کراچی موچکو پولیس کی چیک پوسٹ پر بلوچستان سے کراچی جانے والی ایک مشتبہ ٹویوٹا کرولاکار کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو کار سے پولیس اہلکاروں نے اسمگل کئے جانے والے 9عدد قیمتی باز (شاہین) برآمد کر کے کار میں سوار دو افراد لیاقت علی اور محمد بخش کو حراست میں لینے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف سندھ کے فیلڈ انسپکٹر نعیم حسین کو طلب کر کے اُنکے حوالے کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں