ایران: دوران حراست ایک شخص کی موت، پولیس افسر گرفتار
ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں دوران گرفتاری ایک شخص کی موت میں مبینہ طور پر ملوث ایک پولیس افسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر اس شخص کو کالی مرچ کے اسپرے کا زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔
ایران کے کسی پولیس افسر کے خلاف تفتیشی کارروائی اور تحقیقات کا یہ غیر معمولی اعلان اور اس افسر کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب ابھی دو ہفتہ قبل ہی ایران کی عدالتی اتھارٹی نے مدع الیہان کے ساتھ اذیت رسانی اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ میزان آن لائن کے مطابق مجرم پولیس افسر کو فوجی پراسیکیوٹر کے دفتر کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا،” دو دیگر پولیس افسران جنہوں نے متاثرہ شخص کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا، انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


